ڈی سی بڈگام نے ڈھلون چرار شریف میں ہیلتھ سینٹر کا معائنہ کیا

0
0

عام لوگوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی خاطر سرکار کوشاں: ڈی سی بڈگام
شاہین امین
بڈگام؍؍ ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لابرو نے آج چرار شریف کے دور افتادہ گاؤں ڈھلون میں اپ گریڈ شدہ نیو ٹائپ ہیلتھ سنٹر میں کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ نمائندے شاہین امین کے مطابق عمارت کی آرائش اور اپ گریڈیشن ڈسٹرکٹ کیپیکس بجٹ بڈگام کے تحت کی گئی تھی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بڈگام کے علاوہ ایس ڈی ایم چاڈورہ، سی پی او بڈگام، سی ایم او، ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی، تحصیلدار چرار شریف فدا محمد بٹ ، نائب تحصیلدار چراشریف محمد شفیع کولی، بی ایم او چرارشریف ڈاکٹر تصور اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی سی نے ہیلتھ سنٹر میں وارڈ روم امیونائزیشن سنٹر اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔عام لوگوں کو صحت کی بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے ڈی سی نے ادویات کی دستیابی اور روزانہ مریضوں کی دیکھ ریکھ کا بھی جائزہ لیا۔ مقامی لو گوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی نے ان پر زور دیا کہ وہ صحت مرکز کا بہترین استعمال کریں اور صحت کی تمام دستیاب سہولیات سے استفادہ حاصل کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا