ڈی جی سی آر پی ایف کا سری نگر دورہ، مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا

0
0

سی آر پی ایف چیف کی پیرا ملٹری فورسز کے آفیسران کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کی ہدایت
یواین آئی

سری نگر؍؍سی آر پی ایف کے سربراہ سیوجے لال تھاسین نے اتوار کے روز سری نگر کے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور بچشم خود سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آف سی آر پی ایف نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی بھی صدارت کی۔اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آف سی آر پی ایف نے اتوار کے روز سری نگر کے کئی علاقوں کا دورہ کرنے کے موقع پر سیکورٹی صورتحال کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ذرائع نے بتایا کہ سی آر پی ایف سربراہ نے پائین شہر کا بھی دورہ کیا جس دوران انہیں سی آر پی ایف کی تعیناتی کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔ذرائع کے مطابق سی آر پی ایف چیف نے عید گاہ میں قائم سی آر پی ایف کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات جوانوں سے گفت وشنید کی۔سی آر پی ایف سربراہ نے سری نگر میں پیرا ملٹری فورس کے سینئر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی جس دوران انہیں سری نگر میں سی آر پی ایف کی تعیناتی کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کی گئی۔اس موقع پر سی آر پی ایف چیف نے پیرا ملٹری فورسز کے آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ چوبیس گھنٹے متحرک رہے۔انہوں نے کہاکہ پیرا ملٹری فورسز کے اہلکار چیلنجوں کے باوجود بھی اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا