ڈی جی جیل خانہ جات قتل معاملہ

0
0

دہشت گردی کا کوئی سراغ نہیں ملا : اے ڈی جی پی
یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر پولیس نے واضح کیا ہے کہ ڈی جی جیل خانہ جات ہیمنٹ کمار لوہیا کے قتل کیس کی تحقیقات کے دوران دہشت گردی کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے بتایا کہ ڈی جی جیل خانہ کے قتل کی تحقیقات جاری ہے اور ابھی تک دہشت گردی کا کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ کلیدی ملزم سے پوچھ تاچھ جاری ہے اور اْس کے انکشافات کو فیلڈ تحقیقاتی ٹیم سے تصدیق کی جارہی ہیں۔بتادیں کہ ڈی جی پی جیل خانہ جات کو گھریلو ملازم نے سنسنی خیز طریقے سے قتل کیا۔پولیس نے رات بھر جاری رہنے والی چھاپہ مار کارروائی کے دوران اس کیس کے مرکزی ملزم یاسر کی گرفتاری عمل میں لائیسیکورٹی ایجنسیوں کی مختلف ٹیمیں کلیدی ملزم سے پوچھ تاچھ کر رہی ہیں اور ابھی دہشت گردی کا کوئی بھی سراغ نہیں ملا ہے۔پیر کورات دیر گئے اپنی رہائش گاہ پر مبینہ طورپر اپنے گھریلوملازم کے ہاتھوں قتل ہوئے ڈی جی جیل خانہ جات ایچ کے لوہیاکے آعازمیں بدھ کوضلع پولیس لائنز جموں میں ایک تعزیتی تقریب منعقد ہوئی۔جے کے این ایس کے مطابق تعزیتی تقریب میں 1992بیچ کے سینئرآئی پی ایس افسر مقتول ایچ کے لوہیاکے افرادخانہ ،رشتہ داروں اورسیول وپولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسروںنے شرکت کی ۔سینئرسیول وپولیس حکام سمیت سبھی لوگوںنے مقتول پولیس افسر کے میت پر گلباری کی اورپھولوںکے ہار بھی چڑھائے۔مقتول ڈی جی جیل خانہ جات کے اعزازمیں منعقد ہ پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب کے دوران رقعت آمیزمناظر بھی دیکھے گئے ،جب اُن کے لواحقین اوررشتہ داروں سمیت دیگر کئی لوگوںکی آنکھوں کونم ہوتے دیکھاگیا۔سبھی حاضرین نے ایچ کے لوہیاکی میت پرباری باری گلباری کی اورپھولوں کے ہار بھی چڑھائے ۔اس موقع پر مقتول پولیس افسر کوپولیس کے ایک دستے کی جانب سے سلامی بھی دی گئی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا