ڈی ای او سانبہ نے الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دی

0
0

کہاتین اسمبلی حلقوں میںکل 2,59,000 ووٹرز ہیں جن میں 132861 مرد ووٹرز، 126336 خواتین ووٹرز ہیں
راکیش چودھری
سانبہ ؍؍ ضلع میں 26 اپریل 2024 کو ہونے والے لوک سبھا-2024 کے عام انتخابات کے پیش نظر جموں کے پارلیمانی حلقہ 05 کا حصہ ہونے کی وجہ سے، ضلع الیکشن آفیسر (ڈی ای او) سانبہ، ابھیشیک شرما نے آج منی سیکرٹریٹ میں الیکشن تیاریوںکے سلسلے میں ذرائع ابلاغ سے تبادلہ خیال کیا ۔ڈی ای او نے کہا کہ انتخابی عمل کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نفاذ کے بارے میں تمام ضروری سرکلر جاری کر دیے گئے ہیں۔ڈی ای او نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع سانبہ میں تین اسمبلی حلقے ہیں اور کل 2,59,000 ووٹرز ہیں جن میں 132861 مرد ووٹرز، 126336 خواتین ووٹرز اور 01 خواجہ سرا ہیں۔وہیںماڈل پولنگ سٹیشنوں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی ای او نے کہا کہ ضلع سانبہ میں گرین اور یوتھ پولنگ سٹیشنوں کے علاوہ 03 پنک پولنگ سٹیشن اور 03 جسمانی ناخیز افراد کیلئے پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ خصوصی سمری ریویژن کے دوران خصوصی کیمپ لگائے گئے اور نئے ووٹرز کو شامل کیا گیا۔
انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ 514 ووٹرز کے لیے گھر گھر ووٹنگ کی سہولت کا انتظام کیا گیا ہے۔ جن میں سے 169 جسمانی ناخیزووٹر ہیں۔انہوں نے کہاکہ گھر گھر ووٹنگ کے لیے مختلف مقامات پر 49 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے اور بی ایل اوزنے ووٹر کی معلومات کی سلپس تقسیم کر دی ہیں۔
موصوف نے بتیا کہ ای سی آئی کے رہنما خطوط کے مطابق، تمام سیاسی جماعتوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کو آسان بنانے کے لیے ای سی آئی کے رہنما خطوط کے مطابق، آن لائن اجازت کی سہولت Encore ایپ کے ذریعے دستیاب ہے اور اب تک مختلف سیاسی جماعتوں کو 60 اجازت نامے جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں سے 03 میٹنگز کی گئیں۔ ڈی ای او نے الیکشن سے متعلق آئی ٹی پلیٹ فارم کے استعمال پر بھی زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا