ڈی ایم کے ایم پی نے ہندی بولنے والی ریاستوں کو گئو موتر ریاست قرار دیا

0
0

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سخت حملہ کیا،کانگریس کو دفاعی موقف اپنانے پر مجبور کردیا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍لوک سبھا میں دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے رکن پارلیمنٹ سینتھل کمار نے ہندی بولنے والی ریاستوں کو ‘گتو موتر ریاستیں’ قرار دیا، جس پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سخت حملہ کیا اور ‘انڈیا اتحاد کی سب سے بڑی پارٹی کانگریس کو دفاعی موقف اپنانے پر مجبور کردیا۔ایوان میں جموں و کشمیر تنظیم نو ترمیمی بل پر بحث کے دوران مسٹر سینتھل کمار نے کہا کہ بی جے پی کی اصل طاقت ہندی پٹی کی ریاستوں میں انتخابات جیتنا ہے۔ ہم ان ریاستوں کو گئو موتر ریاستیں کہتے ہیں۔ آپ جنوبی ہندوستان نہیں آ سکتے۔انہوں نے یہ بیان تین ریاستوں میں بی جے پی کی زبردست جیت پر تنقید کرتے ہوئے دیا ہے۔اس پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ‘‘تین ریاستوں کے لوگوں نے بی جے پی کو ووٹ دیا ہے اور انہیں وزیر اعظم نریندر مودی پر بھروسہ ہے۔ یہ ایسے بیانات دینے والوں کی اوچھی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ ایسے لوگ وزیر اعظم مودی کی مقبولیت سے جلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو پورے ملک میں قبول کیا جاتا ہے۔ کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت رہی ہے اور پڈوچیری میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ جو بھی ایسا بیان دیتا ہے اسے اپنے علم میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ بی جے پی نے کہا کہ یہ بیان کانگریس کے کہنے پر دیا گیا ہے۔ یہ ملک گائے، گنگا اور گیتا کی توہین برداشت نہیں کرے گا۔وہیں کانگریس نے خود کو ڈی ایم کے ایم پی سے الگ کرلیا۔ کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ہم سب کی گئو ماتا میں عقیدت ہے۔ کانگریس کا ڈی ایم کے ایم پی کے بیان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ذاتی طور پر ایوان میں کچھ کہتا ہے تو اس سے پوچھا جانا چاہیے۔خیال ر ہے کہ اس سے قبل ڈی ایم کے لیڈر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کے بیٹے ادے نیدھی نے سناتن دھرم کو تباہ کرنے کی بات کہی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا