کہا بغیر اجازت کے جانوروں کو جموں سے دوسرے اضلاع میں نہیں لے جایا جا سکتا
لازوال ڈیسک
جموں// جموں کے ضلع مجسٹریٹ ڈی سی جموں سچن کمار ویشیا نے سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، ضلع سے گائے کے جانوروں کی نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی ہے۔آج جاری کردہ حکم نامے کے مطابق گائے کے جانور جیسے گائے، بھینس، بیل، بچھڑے وغیرہ کو جموں سے دوسرے اضلاع میں نہیں لے جایا جا سکتا ,سوائے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ یا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، جموں کی اجازت کے۔یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور اس کے اجراء کی تاریخ سے دو ماہ کی مدت کے لیے اس وقت تک نافذ رہے گا جب تک کہ اسے منسوخ نہ کیا جائے، جو بھی پہلے ہو۔