لازوال ڈیسک
جموں// ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سچن کمار ویشیا کی قیادت میں ایک اسکریننگ کمیٹی نے 4914 اسلحہ لائسنسوں کی جانچ پڑتال کی ہے اور ہولڈروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ لوک سبھا کے عام انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اپنے ہتھیار جمع کرائیں۔اس سلسلے میں ڈی ایم کی طرف سے ایک حکم جاری کیا گیا ہے اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو بھی حکم پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے۔اسلحہ ،ہتھیار 7 دنوں کے اندر جمع کرائے جائیں گے اور متعلقہ ایس ایچ او لائسنس ہولڈرز کو تعمیل کے لیے مطلع کریں گے۔
یہ لائسنس ہولڈرز زمرہ جات کے تحت آتے ہیں۔اضمانت پر رہا ہونے والے افراد کا اسلحہ لائسنس۔ب) مجرمانہ جرائم والے افراد کا اسلحہ لائسنس۔ج) کسی بھی وقت بلکہ خاص طور پر الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کا اسلحہ لائسنس۔ دوسرے لائسنس ہولڈرز جو انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔لائسنس ہولڈرز کی فہرست میڈیا میں بھی شائع کی جائے گی اور ایس ایس پی، ایس ڈی ایم، تحصیلداروں اور پولیس اسٹیشنوں کے دفتر میں آویزاں کی جائے گی۔