میلہ کھیر بھوانی تولہ مولہ میں عقیدت مندوں کو قانونی آگاہی دی گئی
مختار احمد
گاندربل؍؍ جسٹس این کوتیشور سنگھ، چیف جسٹس، ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ جسٹس تاشی ربستان کی ہدایات پر ، ایگزیکٹو چیئرمین، جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل نے کشمیر جیورسٹ کے تعاون سے 04 روزہ قانونی آگاہی اور فلاحی کیمپ کا انعقاد تولہ مولہ کھیر بھوانی استھاپن پرکیا اور 11 جون سے 14 جون، تک شردھالوں کے لیے ایک ہیلپ ڈیسک قائم کر کے ان کو قانونی بیداری/ امداد فراہم کرنے اور انہیں عام طور پر قانونی خدمات کے حکام اور قانونی خدمات اتھارٹی گاندربل کے رول اور لوگوں کو دستیاب مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں آگاہی دی۔ امیت کمار گپتا، ممبر سکریٹری، جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی اور رتیش کمار دوبے، چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (پی آر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج) گاندربل، اور نصرت علی حقاک کی رہنمائی میں منعقد ہوا۔
وہیںممبر سکریٹری، جموں کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی نے بھی ذاتی طور پر کیمپ/ہیلپ ڈیسک کا دورہ کیا اور وہاں خدمات انجام دینے والے ڈی ایل ایس اے گاندربل کے پی ایل ویزکو موقع پر ہی کئی ہدایات دیں اور ڈی ایل ایس اے گاندربل کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کشمیر جیورسٹ ایسوسی ایشن کے تعاون کی بھی تعریف کی۔ نصرت علی حکاک ، سکریٹری ڈی ایل ایس اے گاندربل نے بھی کیمپ کا دورہ کیا، عقیدت مندوں سے بات چیت کی اور عقیدت مندوں کے ساتھ ساتھ وہاں موجود دیگر لوگوں کو قانونی خدمات کے حکام کے رول اور کام کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا، ڈی ایل ایس اے کا بنیادی مقصد گاوں اور دیگر پسماندہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ بے سہارا، غریب اور محروم طبقے کے لوگوں کو سرکاری منصوبوں سے فائدہ پہنچانا ہے۔ انہوں نے شردھالوں کو یہ بھی بتایا کہ لیگل سروسز اتھارٹیز ایکٹ کے سیکشن 12 کے تحت اندراج شدہ سماج کے طبقات مفت قانونی خدمات کے حقدار ہیں۔تاہم کیمپ میں کئی شکایات بھی موصول ہوئیں اور تقریباً 10 شکایات کا مناسب قانونی مشورے کے ذریعے موقع پر ہی ازالہ کیا گیا۔