لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍ضلعی قانونی خدمات اتھارٹی سانبہ کی طرف سے آج پنچایت گھر، چک نذیر، آنند پور، تحصیل رام گڑھ ضلع سانبہ میں ون اسٹاپ سینٹر سانبہ کے اشتراک سے ’’گھریلو تشدد کے خلاف خواتین کے تحفظ‘‘پر ایک قانونی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔یہ تقریب جے اینڈکے لیگل سروسز اتھارٹی، (JKLSA) کے ماہ جون 2023 کے لیے جاری کردہ ایکشن پلان کے مطابق اور یش پال کوتوال، سیشن جج سانبہ)چیئرمین، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سانبہ کی ہدایات کے تحت منعقد کی گئی تھی۔ نشا رانی، ڈپٹی لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سانبہ پروگرام میں ریسورس پرسن تھیں۔ انہوں نے "دی پروٹیکشن آف ویمن فار ڈومیسٹک وائلنس ایکٹ، 2005” کی مختلف دفعات کے بارے میں بات کی۔اس قانونی آگاہی پروگرام کے انعقاد کا مقصد شرکاء میں یہ شعور بیدار کرنا تھا کہ آخر کار کس طرح خواتین کے خلاف تشدد کے خلاف صفر رواداری کو فروغ دینے اور خواتین کے خلاف تشدد کی مختلف شکلوں کے بارے میں سمجھ بوجھ کو بڑھانا ہے۔اس پروگرام کا انعقاد ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سانبہ کی سکریٹری ریکھا کپور نیسچل کی نگرانی میں کیا گیا۔پروگرام میں راجندر کور، پیرا میڈیکل، ون اسٹاپ سینٹر سانبہ، انشال، کونسلر، ون اسٹاپ سینٹر سانبہ، راج کماری، سرپنچ، پنچایت چک نذیر، گاؤں آنند پور کی خواتین اور ڈی ایل ایس اے سانبہ کے پیرا لیگل رضاکاروں نے شرکت کی۔