ڈی ایل ایس اے سانبہ نے شجرکاری مہم کا اہتمام کیا

0
0

ضلع کورٹ کمپلیکس سانبہ میں شجر کاری کی گئی
راکیش چودھری
سانبہ ؍؍ ہمارے زوال پذیر ماحول کے تحفظ اور بحالی کی طرف ایک اہم پہل اور تحفظ ماحولیات کے بارے میں عالمی سطح پر بیداری پیدا کرنے کے لیے، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سانبہ کی کی جانب سے عدنان سعید، چیئرمین، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سانبہ (پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانبہ )کی رہنمائی میںڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس، سانبہ میں فاریسٹ ڈویژن، سانبہ کے تعاون سے شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔وہیں شجر کاری کی اس مہم کا باقاعدہ افتتاح عدنان سعید، چیئرمین، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سانبہ (پرنسپلڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانبہ ) نے پودا لگا کرکیا۔اس تقریب میںکئی اعلیٰ عہدیداران نے بھی شرکت کی ۔ان سب نے ضلعی عدالت کے احاطے کے آس پاس کے مخصوص علاقوں میں پودے بھی لگائے۔ ایک خصوصی تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ کورٹ سانبہ کی خواتین ایڈووکیٹ کو ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سانبہ کی جانب سے مختلف قسم کے پودے بھی پیش کیے گئے جو کہ ترقی، پائیداری اور ماحول کی پرورش کی علامت ہیں۔ اس شجرکاری مہم کے انعقاد کا مقصد یہ شعور اجاگر کرنا تھا کہ یہ درخت آنے والی نسلوں کے لیے کس طرح ایک سرمایہ ہیں جو کھلی جگہوں پر قدرتی سایہ فراہم کریں گے اور سبز احاطہ میں اضافہ کرکے سانس لینے کے لیے صاف ہوا فراہم کریں گے۔وہیں پروگرام کے اختتام پر اس تقریب میں موجود تمام لوگوں میں ہلکی پھلکی تازگی بھی تقسیم کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا