کرن دیپ
ریاسی //حال ہی میں چنددن پہلے نیلم دیوی سمیت دیگر دو خواتین نے ایک پریس کانفرنس کے دوران نیلم دیوی نے ریاسی پولیس کے ڈی ایس پی نکھل گوگنا سمیت دیگر دو پولیس اہلکاروں پر ابرو ریزی کرنے کا الزام لگایا تھا۔. جسے آج پیر کو اےس۔ایس ۔پی ریاسی نے صحافی مذاکرات کر کے بے بنیاد بتایا ہے، اور کہا ہے کہ نیلم دیوی سمیت دیگر دو خواتین چیتا کماری کے اور ستیا دیوی نے ہی پرن چند کا قتل کیا ہے، جوکہ رشتے میں نیلم دیوی، چیتا دیوی کا سوتیلا بھائی، اور ستیا دیوی کا سےتےلا بیٹا تھا۔ وہیں پولیس کے مطابق تینوں خواتین پر 302 کے تحت معاملہ درج ہے، اور پولیس ان کی تلاش کر رہی ہے، جو کہ جموں میں ہوئی صحافی مذاکرات کے بعد سے فرار ہیں۔وہیں پرن چند کی پتنی کا کہنا ہے، کہ شادی کے بعد سے ہی ہم پر تینوں کی طرف سے دباﺅبنایا جاتا تھا۔جس کے بعد انہوں نے پتی پر چند کا قتل کر دیا، اور میں گھر میں نہیں تھی، ایسا پر چند کی پتنی پوجادیوی کا کہنا ہے ۔اس کے علاوہ پوجا دیوی، اور اس کے جیٹھ کا کہنا ہے کہ پر چند کے قتل نیلم دیوی، چیتا دیوی اور ستیا دیوی نے ہی کیا ہے جو کہ اب اپنے بچاﺅ کے لئے پولیس کے حکام پر ابرو ریزی کے الزام لگا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا پولیس اپنا کام کر رہی ہے، اور پولیس پر لگائے الزام سارے کے سارے بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ پرن چند کی کے دو بچے، ایک چھ ماہ کا بچہ ہے، جس نے باپ کی موت کے بعد جنم لیا، اور تقریبا پانچ سال کی بیٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم ملزمان کو سزا دلانا چاہتے ہیں، اور پولیس کو اپنا کام کرنے دیا جائے۔ بتا دیں کہ پولیس کو پر ن چند کی نعش پونی کے گجوڑ علاقے میں اپنے کے گھر کے پراگن میں پےڑھ سے لٹکتا ہوا ملی تھی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی تھی، جوکہ ڈی ایس پی نکھل گوگنا، اےس ایچ او سنجے ابرول سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کی جانب سے کی جا رہی تھی، اور ان پر ہی نیلم دیوی کی جانب سے الزام لگائے جا رہے ہیں۔