ڈی آر اے سی، ریاسی نے مختلف محکموں سے متعلق 9 کرائے کے معاملات کو منظوری دی

0
0

ڈپٹی کمشنر نے محکموں پر زور دیا کہ وہ دفتری رہائش کیلئے خالی سرکاری عمارتوں کوہی ترجیح دیں
لازوال ڈیسک
ریاسی//ڈسٹرکٹ رینٹ اسسمنٹ کمیٹی ڈی آر اے سی نے آج یہاں ضلع ترقیاتی کمشنر ویشیش مہاجن کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں مختلف محکموں سے متعلق 9 کرائے کے معاملات کو منظوری دی۔کمیٹی نے ایف سی ایس اینڈ سی اے، ہیلتھ اور سوشل ویلفیئر کے علاوہ دیگر محکموں سے متعلق کرائے کے کیسز کی منظوری دی۔ کمیٹی نے ان ڈھانچوں کے کرایہ کے تعین پر تبادلہ خیال کیا جس میں ضلع بھر میں مختلف سرکاری دفاتر کام کر رہے ہیں۔اجلاس میں کل 16مقدمات زیر بحث لائے گئے جن میں سے 9کیسز کی منظوری دی گئی۔ڈی ڈی سی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ سرکاری رہائش کے لیے سرکاری عمارتوں کو ترجیح دیں اور آخری حربے کے طور پر نجی کرائے کی عمارتوں کا انتخاب کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا