ڈی آئی سی نے جی ڈی سی رام بن میں پی ایم ای جی پی پر سیمینار کم بیداری کیمپ کا انعقاد کیا

0
0

مشکور احمد
رام بن// ضلعی صنعت مرکز، رام بن نے آج یہاں سرکاری پولی ٹیکنیک کالج میں وزیر اعظم کے روزگار پیدا کرنے کے پروگرام پر ایک سیمینار اور بیداری کیمپ کا انعقاد کیا تاکہ محکمہ صنعت و تجارت کی طرف سے نافذ کی جا رہی فلیگ شپ خود روزگار سکیم کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔وہیں ضلع میںسیمینار کے آغاز میں، پرنسپل پولی ٹیکنیک کالج وویک مہاجن نے ایک خیرمقدمی نوٹ پیش کیا اور شرکاء سے کہا کہ وہ پی ام ای جی پی پر اس بیداری پروگرام کا فائدہ اٹھائیں جو حکومت کی طرف سے نوجوانوں کو آتمنیر بھر بھارت ابھیان کے تحت خود انحصار بننے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔وہیںشرکا ء کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جنرل منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سنٹر رویندر کمار آنند نے نوجوانوں کو نوکری کے متلاشیوں کے بجائے روزگار تخلیق کرنے والے بننے کی ترغیب دینے کے لیے محکمہ کی طرف سے نافذ کی جا رہی اسکیموں پر روشنی ڈالی۔بلاک انویسٹی گیٹر ڈی آئی سی روی دنیشور سنگھ نے بھی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے پی ایم ای جی پی اسکیم کے تحت پیش کردہ مراعات کی وضاحت کی۔ انہوں نے شرکاء کوڈی آئی سی کے ساتھ اندراج کے فوائد کے علاوہ درخواست فارم کے طریقہ کار اور اپ لوڈ کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا