کسی بھی صورت حال سے نمٹنے اور فوری کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے تیار رہنے کی تلقین کی
منظور سمسھال
ڈوڈہ؍؍ رینج کے تین اضلاع ڈوڈہ، کشتواڑ اور رامبن میں خراب موسم، موسلادھار بارش اور برف باری کے پیش نظر شریدھر پاٹل-آئی پی ایس، ڈی آئی جی ڈی کے آر رینج نے تمام ایس ایس پیز، سپروائزری افسران، آئی سی ایس ڈی آر ایف یونٹس اور رینج کے آئی سی پی سی آر کے ساتھ تیاریوں اور ان کی طرف سے نافذ کردہ دیگر کوششوں کے بارے میں میٹنگ کی۔وہیںفعال اقدامات پر زور دیتے ہوئے، ڈی آئی جی رینج نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی ذاتی مداخلت کریں اور اپنے جوانوں اور دستیاب ذرائع کو ناسازگار موسمی حالات سے پیدا ہونے والی کسی بھی صورت حال سے نمٹنے اور فوری کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے تیار رکھیں۔ انہوں نے تمام افسران کو دیگر اسٹیک ہولڈرز اور مختلف محکموں بشمول پی ڈبلیو ڈی ،میڈیکل ڈیپارٹمنٹ، بیکن، این ایچ اے آئی وغیرہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت دی تاکہ شدید بارشوں اور برف باری کی وجہ سے ممکنہ رکاوٹوں کو کم کیا جا سکے۔میٹنگ کے دوران ڈی آئی جی آف پولیس نے افسران اور کنٹرول رومز کو تمام پولیس افسران کے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز کو برقرار رکھنے اور شیئر کرنے کی ہدایت کی۔