چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والے لیزل رائے کوڈیوشنل سانگمقابلہ میں بہترین گلوکار قرار دیا گیا
مشہور گلوکار شنکر ساہنی، امریندر بوبی، ہمانی کپور، مول راج اور روی کمار نے سامعین کو محظوظ کیا
لازوال ڈیسک
کٹرہ؍؍کٹرہ کی بستی میں نو دنوں تک جاری رہنے والا آل انڈیا ڈیوشنل سانگ مقابلہ اپنے اختتام کو پہنچا جہاںچنڈی گڑھ کے لیزل رائے کو سانگ مقابلے میں بہترین گلوکار قرار دیا گیا۔تاہم یہ تقریب کل رات یوگ آشرم کمپلیکس میں بھجن، ڈھول کی تھاپ اور پٹاخے چلانے کے درمیان اختتام پذیر ہوئی۔وہیںمیگا فائنل میں پہنچنے والے 5 امیدواروں میں سے ہوشیار پور کے انمول نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے سکھجیندر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پہلے راؤنڈ میں ہوشیار پور سے انمول راجہ، چنڈی گڑھ سے لیزل رائے، پنجاب کے سکھجندر نے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا اور دوسرے راؤنڈ کی تکمیل کے بعد جب نمبروں کی گنتی ہوئی اور نتیجہ کا اعلان کیا گیا تو لیزل رائے، انمول اور سکھجیندر فاتح تھے۔دریں اثناء انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں آنند جین اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سلیمان چودھری، ڈپٹی کمشنر ریاسی ببیلا رکوال، جوائنٹ ڈائریکٹر ٹورازم سنینا شرما، ایس ڈی ایم کٹرہ دیپک دوبے، ایڈیشنل ایس پی کٹرہ وپن چندر، کیپٹن راجہ نے شرکت کی۔