ڈیموکریٹک پروگریسیوآزادپارٹی کابھدرواہ میں اہم اجلاس

0
0

سروڑی، جگل کشور شرما اور منہاس کا عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب، پارٹی کومضبوط کرنے پردیازور
لازوال ڈیسک
بھدرواہ؍؍ ڈاک بنگلہ بھدرواہ میں ڈی پی اے پی کے عہدیداروں اور کارکنوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایس ایچ جی ایم سروڑی وائس چیئرمین ڈی پی اے پی جوگل کشور شرما ڈی پی اے پی جموں صوبہ کے صدر اور پی آر منہاس زونل صدر چناب زون اور دیگر کئی سینئر لیڈروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ کا بنیادی ایجنڈا پارٹی کو نچلی سطح سے مضبوط کرنا اور اگست میں غلام نبی آزاد کے دورہ بھدرواہ آنے کے انتظامات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ پی آر منہاس نے سینئر لیڈروں اور پارٹی کارکنوں کا خیرمقدم کیا اور ایس ایچ جی ایم سروڑی نے بحث کا ایجنڈا رکھا۔یہ فیصلہ کیا گیا کہ بلاک، ضلع اور زونل سطح کے تمام عہدیداروں کے دورے کو تیز کیا جائے گا اور ممبر شپ مہم کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ مزید برآں تینوں بلاکس یعنی بھدرواہ، بھلہ اور چرلا کے مختلف پنچایت ہیڈ کوارٹروں تک آزاد کے چار روزہ پروگرام کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔ جموں صوبے کے صدر جگل کشور شرما نے اختتامی خطاب کیا۔دیگر سینئر رہنما جنہوں نے میٹنگ میں شرکت کی ان میں رمیش پریہار زونل نائب صدر، ظفر اللہ شیخ زونل جنرل سیکرٹری، خورشید احمد بٹ زونل تنظیمی سیکرٹری، آصف گٹو ضلع ڈوڈہ صدر، کرشن منہاس زونل سیکرٹری عارف نجار بلاک صدر بھدرواہ اور میٹنگ کے آرگنائزر محمد شفیع ریشو بلاک صدر بھلا اور گندرب سنگھ بلاک صدر چرلا شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا