تنویر پونچھی
پونچھ؍؍پونچھ کے تاریخی گردوارہ ڈیرہ سنت پورہ ننگالی صاحب میں آج مہنت بچیتر سنگھ کی 28ویں برسی منائی گئی جہاں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور مہنت بچیتر سنگھ کے کارناموں کو یاد کیا اس موقع پر وہاں جانے والے عقیدت مندوں کے لیے لنگر کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا جس کو مہنت منجیت سنگھ کی زیر سرپرستی ادا کیا گیا اس موقع پر ریاست جموں و کشمیر سمیت ملک کے مختلف کونوں سے عقیدت مندوں نے شرکت کی جہاں مقامی مذہبی کلاکاروں نے کیرتن و راگی جتھے والے لوگ جو بیرون ریاست سے آئے تھے اپنے اپنے کتھائیں سنائیں۔ اس موقع پر بولتے ہوئے مہنت منجیت سنگھ نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا انہوں نے کہا کہ مہنت بچیتر سنگھ جی کا بنیادی درس امن و مذہبی رواداری و آپسی بھائی چارے کا تھا انہوں نے عوام سے مذہبی روا داری بنائے رکھنے کی بھی اپیل کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پونچھ راہل یادو ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال سنت وچن سنگھ سنت گورو اپدیش سنگھ جی اتر پردیش سنت پورن سنگھ سنت سکھپال سنگھ و سنت بدباغ سنگھ صدر گردوارہ پربندھک کمیٹی سردار نریندر سنگھ و ان کے ہمراہ کمیٹی کے دیگر ممبران بھی موجود رہے۔