ڈگری کالج کٹھوعہ نے ڈیجیٹل ہفتہ 2023 منایا

0
0

ڈیجیٹل جموں و کشمیر کے موضوع پر پوسٹر سازی کے مقابلے کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍شعبہ کمپیوٹر سائنس گورنمنٹ ڈگری کالج، کٹھوعہ (بوائز) نے مختلف ڈیجیٹل اقدامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ڈیجیٹل جموں و کشمیر جشن کے تحت ڈیجیٹل جموں و کشمیر کے موضوع پر پوسٹر سازی کے مقابلے کا انعقاد کیا۔تاہم ڈیجیٹل ویک کا مقصد جموں و کشمیر کے لوگوں کے درمیان ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا اور انہیں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔واضح رہے یہ پروگرام پرنسپل پروفیسر سیما میر کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔ انہوں نے طلباء کو جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی مختلف ڈیجیٹل اسکیموں کے استعمال کی ضروریات اور فوائد کے بارے میں روشن خیال کیا۔ انہوں نے اس طرح کے بیداری پروگراموں کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا اور چونکہ انٹرنیٹ کو لوگ اپنی روزمرہ کی زندگی میں بڑے پیمانے پر استعمال کرتے ہیں، اس لیے ان پلیٹ فارمز کے محفوظ استعمال کے لیے طلباء میں بیداری پھیلانا ضروری ہے۔ انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ڈیجیٹل خواندگی کو اپنائیں اور اپنے ڈیجیٹل سفر کو شروع کرنے کے لیے خود کو ضروری مواد سے محفوظ طریقے سے لیس کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا