ڈگری کالج کلہوتران کے طلاب نے آصفہ کے حق میں احتجاج کیا۔

0
0

آصفہ کے قاتلوں کو پھانسی اور پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
اکرم ملک
بھلیسہ // جہاں پوری دنیا میں ننھی آصفہ کے حق میں احتجاجی ریلیاں و مظاہرے ہوئے وہیں ضلع ڈوڈہ کے متعدد مقامات پر سکولی طلباءو مقامی لوگوں کی جانب سے مسلسل احتجاج و مظاہرے ہو رہے ہیں۔چند ماہ پہلے جموں کے کٹھوعہ علاقہ میں غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی ننھی آصفہ کے ساتھ درندگی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد جو حق کی آواز اور انصاف کی پکار شروع ہوئی ہے وہ اب پوری دنیا میں گونج رہی اور وہ آواز و پکار وہ احتجاجی مظاہرے اور مومبتیاں تب تک نہیں بوجھیں گی جب تک نہ قاتلوں کو تخت دار پر لٹایا جائے گا۔مظلوم گھرانے سے تعلق رکھنے والی ننھی آصفہ کے حق میں ضلع ڈوڈہ کے گورنمنٹ ڈگری کالج کلہوتران کے ساتھ ساتھ سب ضلع ٹھاٹھری میں بھی کاروباری ادارے بند رہے احتجاج مسلسل جاری ہیں اور آصفہ کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے اس کے لیے انصاف کی مانگ کی جاری ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ننھی آصفہ کے ساتھ جو حیوانوں جیسا سلوک کیا گیا اس سے پوری دنیا شرمساری ہوئی ہے مگر نہ ان صفہ اول درندوں کو ابھی تک پھانسی دی گئی اور نہ ہی ان درندوں کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔انہوں نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ننھی آصفہ کے قاتلوں کو پھانسی دی جائے اور ان کی مدد کرنے والوں جن میں کچھ سیاسی لیڈر اور وکلاءشامل ہیں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تک کہ آیندہ ایسا واقع پیش نہیں آئے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا