ڈگری کالج ڈوڈہ نے گاندھی جینتی منانے کے لیے صفائی مہم کا اہتمام کیا

0
0

منظور سمسھال
ڈوڈہ ؍؍ڈگری کالج ڈوڈہ کی این ایس ایس یونٹ نے ضلع ڈوڈہ کے مختلف گاؤں اور قصبوں میں صفائی مہم کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کا انعقاد کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عطر سنگھ کوتوال کی قابل رہنمائی اور سرپرستی میں کیا گیا۔ این ایس ایس کے رضاکاروں نے اپنے خاندان اور دوستوں کو بھی اس صفائی مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔ اس تقریب کی نظامت کالج کے این ایس ایس پروگرام آفیسر ڈاکٹر سمیت کوتوال نے کی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کلین انڈیا پروگرام کے تحت ڈوڈہ شہر اور اس کے آس پاس ایک ماہ تک جاری رہنے والی صفائی مہم کا انعقاد یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر تک کیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا