ڈگری کالج پونچھ نے یو ٹی کے یوم تاسیس کی تقریب کو یادگار بنانے کے لیے سرگرمیوں کے سلسلے کا اہتمام کیا

0
0

مختلف سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات و اعزازات سے نوازا گیا
لازوال ڈیسک
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے کرشن چندر میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ نے یو ٹی کے یوم تاسیس کی تقریب کے سلسلے میں سلسلہ وار سرگرمیوں کا انعقاد کیا جس کا موضوع’ بدلتا جموں کشمیر: امن اور ترقی کی نئی تصویر‘تھا۔واضح رہے یہ سرگرمیاں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر جسبیر سنگھ کی نگرانی میں منعقد کی گئیں۔پہلی سرگرمی ایک انٹرا کالج مضمون نویسی کا مقابلہ تھا جس میں مختلف اسٹریمز اور سمسٹرس کے 28 طلباء نے حصہ لیا۔ مضمون نویسی کے مقابلے میں پہلا انعام سمسٹر 5 ویں کی مس انجم فردوس نے حاصل کیا جبکہ دوسرا انعام سمسٹر 3 کی مسرت نعیم کو دیا گیا اور تیسرا انعام بالترتیب سمسٹر 5 ویں کی شریا شرما اور سمسٹر اول کی شریتیکا ڈابر اور کوورشین نے مشترکہ طور پر حاصل کیا۔ تقریب کی نظامت اور تشخیص ڈاکٹر ذاکر حسین کالس ایچ او ڈی انگلش نے کی۔دوسری سرگرمی پینٹنگ کا مقابلہ تھا جس میں کالج کے گیارہ طلباء نے حصہ لیا۔ شعبہ زولوجی میں منعقدہ مقابلہ تقریب کا اہتمام ڈاکٹر شمیم بانڈے اور ڈاکٹر تبسم ناز نے کیا۔ پینٹنگز کا مکمل جائزہ لینے کے بعد بہترین کارکردگی کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات و اعزازات سے نوازا گیا۔تیسری سرگرمی پروفیسر محمد جہانگیر شعبہ اردو کے زیر اہتمام ویڈیو گرافی کا مقابلہ تھا۔ شرکاء کو تھیم سے متعلق 3 منٹ کی ویڈیوز پر کلک کرنے کے لیے کافی وقت دیا گیا۔ بی سی اے ہال میں ویڈیو گرافی کا سیشن منعقد ہوا جس میں 8 طلباء نے حصہ لیا۔ بہترین کارکردگی کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات و اعزازات سے نوازا گیا۔چوتھی اور آخری سرگرمی فوٹوگرافی کا مقابلہ تھا جس میں 20 طلباء نے حصہ لیا۔ تقریب کا اہتمام شعبہ جغرافیہ میں پروفیسر شہزاد بانڈے اور ڈاکٹر یوگیش کمار نے کیا۔ تقریب میں جیوری کے ارکان میں ڈاکٹر الطاف حسین، پروفیسر محمد جہانگیر اور پروفیسر نصرت کوثر شامل تھے۔ ایونٹ میں پہلی پوزیشن سمسٹر 1 کے مسٹر مسعود احمد نے حاصل کی جبکہ سمسٹر 1 کے طالب علم بلال احمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور سمسٹر 3 کے مسٹر کامران فرید نے بالترتیب تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے 27 اکتوبر 2023 کو ہونے والے انٹر کالجیٹ ڈسٹرکٹ لیول مقابلے میں بھی حصہ لیں گے اور ڈسٹرکٹ لیول کے فاتحین کو ڈویژنل سطح کے مقابلوں کے لیے کالج فار وومن پریڈ جموں بھیجا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا