ڈگری کالج پلوڑہ نے گاندھی جینتی تقریبات 2023 کے موضوع پر’سچائی اور عدم تشدد‘ کے سلسلے میں سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج پلوڑہ نے گاندھی جینتی تقریبات 2023 کے موضوع پر’سچائی اور عدم تشدد‘ کے سلسلے میں سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا۔وہیں جشن کا آغازبارہ ستمبرکو مہاتما گاندھی کی زندگی اور کاموں پر مختصر دستاویزی فلم کی نمائش کے ساتھ ہوا۔اگلے دن کالج کے احاطے میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے پلے کارڈز اور نعروں کے ساتھ شرکت کی۔بعد ازاںطلباء نے گاندھی جینتی کے جشن کے موضوع کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ریلیز پوسٹ کیں۔ اس سلسلے میںطلباء نے سچ اور عدم تشدد کے گاندھیائی اصولوں پر سمپوزیم/مذاکرات میں حصہ لیا۔تاہم آج سلوگن تحریری مقابلہ منعقد ہوا جس میں 20 کے قریب طلباء نے حصہ لیا۔اس موقع پر للت منہاس، انکش کمار اور ساحل منہاس کو بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے کے طور پر پروفیسر ارچنا شرما، ڈاکٹر پریتی رچنا اور محترمہ سونو (پی ٹی آئی)، تقریب کے ججز نے قرار دیا۔واضح رہے یہ پورا پروگرام کالج کے پرنسپل ڈاکٹر آشو وششت کی رہنمائی میں چلایا گیا۔ انہوں نے آرگنائزنگ ٹیم اور شرکاء کی کاوشوں کو سراہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا