ڈگری کالج پرمنڈل نے پولیس چوکی پرمنڈل کے اشتراک سے ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں گورنمنٹ ڈگری کالج پرمنڈل نے پولیس چوکی پرمنڈل کے ساتھ مل کر سائبر کرائم پر سائبر جاگروکتا ابھیان کے موضوع کے تحت ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او، انسپکٹر تریبھون کھجوریا نے طلباءسے بات چیت کی اور انہیں سائبر کرائم کے اثرات سے واقف کروایا۔ انہوں نے اس لعنت پر زیادہ زور دیا جو جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے ۔ انہوں نے منشیات کی تیزی سے پھیلتی لت پر بھی زور دیا جو سکول اور کالج جانے والے طلباءمیں نمایاں ہے اور اس سے نوجوانوں کی اخلاقی گراوٹ ہو سکتی ہے۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل پروفیسر سیما میر نے اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے انٹرنیٹ کے ایک منفی پہلو پر اعادہ کیا جو کہ’پرائیویسی کے حق‘ کی طرف دخل اندازی اور کسی کے ذاتی ڈیٹا تک آسان رسائی ہے جو بڑے پیمانے پر ایپس کی افزائش سے ممکن ہوا ہے۔ اس موقع پر کالج کا تمام سٹاف موجود تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا