ڈگری کالج تھنہ منڈی نے کھادی مہوتسو منایا

0
0

کھادی اور اس کے فروغ کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم کاسٹ کی گئی
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی نے کھادی محفل کے تحت کھادی اور اس کے فروغ کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم کاسٹ کی۔ یہ تقریب کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) فاروق احمد کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔ وہیںدستاویزی فلم میں این ایس ایس کے رضاکاروں، این سی سی کیڈٹس، طلباء اور ادارے کے عملے کے ارکان کی پرجوش شرکت کا مشاہدہ کیا گیا۔ اس پروگرام کے پیچھے مقصد سامعین کے درمیان آج کی دنیا میں کھادی کی مطابقت پیدا کرنا تھا۔وہیں این ایس ایس کے رضاکاروں نے آن لائن کوئز مقابلے میں بھی حصہ لیا اور کھادی کی اہمیت اور قوم کی اقتصادی اور ثقافتی ترقی میں اس کے کردار کو برقرار رکھنے کا عہد لیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل نے کہا کہ کھادی ایک ہندوستانی تانے بانے کا نام ہے اور یہ ہندوستان کی تحریک آزادی سے بہت گہرا تعلق رکھتا ہے اور اس کی افادیت اور پہچان کے لیے اس پروڈکٹ کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر لانا ہر ہندوستانی کے لیے فخر کی بات ہے۔اس موقع پر تدریسی اور غیر تدریسی عملے میں میں ڈاکٹر نعیم النسائ، پروفیسر مدثر مجید، پروفیسر اعجاز نذیر، پروفیسر نوین شرما، پروفیسر اطہر عزیز رینا و دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا