ڈگری کالج تھنہ منڈی نے وکِسِت بھارت @2047 کے سلسلے میںسیمینار کی میزبانی کی

0
0

مقررین نے ترقی پسند وژن کے لیے نوجوان نسل کی امنگوں اور شراکت پر روشنی ڈالی
لازوال ڈیسک
تھنہ منڈی؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی نے ایک اہم سیمینار کا اہتمام کیا جس کا مقصد وکِسِت بھارت @2047 کے بارے میں بیداری اور تفہیم کو فروغ دینا تھا۔اس پروگرام کا انعقاد کالج کے پرنسپل ڈاکٹر فاروق احمد کی سرپرستی میں کیا گیا۔وہیںتقریب کا آغاز وکست بھارت کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر نسیم احمد نے تمام حاضرین کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے کیا۔وہیں شعبہ انگریزی کے سربراہ پروفیسر رومی ڈار نے کارروائی کی بھرپور رہنمائی کی۔اس موقع پرپروفیسر سپریہ گپتا نے فصاحت کے ساتھ وکِسِت بھارت @2047 کے جوہر کے بارے میں ایک جامع بصیرت پیش کی۔وہیںنوجوان نقطہ نظر کو شامل کرتے ہوئے، دوسرے سمسٹر کی دو طالبات، صدف فاروق اور عالیہ مرزا، نے اپنی زبردست گفتگو سے سامعین کو مسحور کیا اور اس ترقی پسند وژن کے لیے نوجوان نسل کی امنگوں اور شراکت پر روشنی ڈالی۔وہیںکالج کے پرنسپل ڈاکٹر فاروق احمد نے بھی روشن خیال خیالات کا اشتراک کیا، جس نے ہندوستان کے مستقبل کے راستے کو تشکیل دینے میں وکست بھارت @2047 جیسے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔تاہم سیمینار کے اختتام پر شعبہ اردو کے سربراہ پروفیسر عبدالحق نعیم نے شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا