لازوال ڈیسک
اکھڑال؍؍ گورنمنٹ ڈگری کالج اکھڑال نے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا جس کا عنوان تھا ’’عدم تشدد ہندوستانی آزادی کی جدوجہد کے ہتھیار کے طور پر ‘۔اس موقع پرپروفیسر ذاکر حسین نائک، این ایس ایس کے پروگرام آفیسر اور ایچ او ڈی پولیٹیکل سائنس نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد آزادی کی جدوجہد کے لیے گاندھی جی کی قوی قوت کے طور پر سچائی اور عدم تشدد کے تصور کو اجاگر کرنا ہے۔ اس موقع پر 15 کے قریب طلباء نے اپنے مقالے پیش کئے۔ تمام شرکاء نے عام طور پر اس خیال کا اظہار کیا کہ عدم تشدد ہندوستان کو برطانوی استعمار سے آزاد کرانے میں گاندھی جی کے سب سے بڑے ہتھیاروں میں سے ایک تھا۔اس موقع پرآنند سنگھ، 12 آر آر کے آرمی آفیسر مہمان خصوصی تھے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ سچائی، محبت، عدم تشدد اور امن کی عظیم اقدار کی پاسداری کریں۔ انہوں نے اس سیمینار کے انعقاد پر طالب علم کی شاندار پریزنٹیشنز اور کالج انتظامیہ کی تعریف کی۔وہیںکالج کی پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) شلو سمیال نے تقریب کی صدارت کی اور صدارتی خطبے میںکہا کہ مہاتما گاندھی ہندوستانی نیشنلسٹ موومنٹ کی سب سے زیادہ پہچانی جانے والی شخصیت تھے اور انہوں نے عدم تشدد کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے کردار کو سلام پیش کیا۔