مختار احمد
گاندربل؍؍ڈپٹی کمشنر گاندربل، شیامبیرنے منی سیکٹریٹ میں منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع میں فن تعمیراور ثقافتی ورثے کی جگہوں کی بحالی، تحفظ اور دیکھ بھال کے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اس میٹنگ کے دوران، ڈی سی کو اسکیم "ریوائیول ریسٹوریشن، پریزرویشن، اینڈ مینٹیننس آف آرکیٹیکچر اینڈ ہیریٹیج” کی اہمیت اور اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی گئی۔
وہیں ڈی سی نے شناخت شدہ مقامات جیسے کہ جاروکھا باغ، روپ بھوانی مندر، اور دیگر کے لیے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (DPRs) تیار کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان مربوط تال میل کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ضلع میں تاریخی اور ورثہ مذہبی مقامات/اثاثوں کی بحالی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے قدر پر مبنی طریقہ کار پر عمل پیرا ہونے اور تحفظ کی کوششوں کے لیے مربوط انداز اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تحفظ کی کوششوں کو ضلع کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کی جمالیاتی، تاریخی اور سماجی اقدار کو برقرار رکھنا چاہیے۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر مشتاق احمد سمنانی، آر اینڈ بی گاندربل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر، آرکائیوز آرکیالوجی اینڈ میوزیم کشمیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور دیگر مختلف اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔