ڈپٹی کمشنر پونچھ یاسین ایم چوہدری نے کرشن چندر پارک میں باغِ گْلِ لالہ کا کیا افتتاح

0
0

عوام نے کیا خوشی کا اظہار، کہا کشمیر کی طرح پونچھ بھی بنے گا سیاحوں کی توجہ کا مرکز
لازوال ڈیسک
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں کشمیر کی طرز پر گلِ لالہ باغ (ٹیولپ گارڈن) کرشن چندر پارک پونچھ میں بنایا گیا ہے جس کا آج ڈپٹی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری نے افتتاح کیا۔سرحدی ضلع پونچھ میں کشمیر کی طرز پر باغِ گل لالہ پچھلے کئی سالوں سے عوام و سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا اور ہزاروں کی تعداد میں ہر سال لوگ یہاں ان کے دیدار کر لطف اندوز ہونے آتے تھے لیکن امسال اس میں متعلقہ محکمہ کی جانب سے چند نئی اقسام کی پیداوار کر عوام و سیاحوں کی توجہ کا مرکز اس باغ کو بنا دیا تھا جس کے بعد عوام کے مطالبہ پر ڈپٹی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری نے اس کا افتتاح کیا اور بڑی تعداد میں لوگ یہاں پہنچ کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کرشن چندر پارک پونچھ کے قلب میں موجود تاریخی باغ ہے جسے یہاں فوارہ گارڈن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر پونچھ نے کالج کے طلباء و طالبات سے بھی تبادلہ خیال کیا اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسے سیاحوں کی توجہ کا مرکز قرار دیا اور پونچھ کی عوام و سیاحوں کے لئے اسے بہترین بتایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا