ڈپٹی کمشنر پونچھ نے عرس تقریبات کے انتظامات کے پیش نظرجائزہ لینے کے لئے تھان پیر اور ڈوڈہ سنکھ درگاہوں کا دورہ کیا

0
0
ڈپٹی کمشنر پونچھ نے عرس تقریبات کے انتظامات کے پیش نظرجائزہ لینے کے لئے  تھان پیر اور ڈوڈہ سنکھ درگاہوں کا دورہ کیا
 سیاحوں کی سہولیات کا معائنہ اور مقامی لوگوں کی طرف سے اٹھائے گئے ترقیاتی مسائل کا تدارک ترجیحات میں شامل : یاسین محمد چوہدری
منظور حسین قادری
 پونچھ کے ڈپٹی کمشنر یاسین محمد چوہدری (IAS) نے آئندہ  منعقد ہونے والی عرس تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دیگر انتظامی اہلکاروں کے ساتھ تھان پیر اور ڈوڈہ سنکھ درگاہوں کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ طاہر مصطفٰے ملک، سی ای او پونچھ ڈولپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر محمد تنویر خان، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ظہیر احمد کیفی، تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان، ایکس ای این پی ڈبلیو ڈی یاسر بشیر کچلو کے علاوہ تمام متعلقہ افسران بھی موجودرہے
دورے کے دوران، ضلع ترقیاتی کمشنر  نے زیارت کی انتظامی کمیٹی سے ملاقات کی اور علاقے کے ترقیاتی منظر نامے اور عرس تقریبات کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا
اپنے دورے کے دوران موصوف درگاہوں  کے اندر گئے اور چادر بطور نذرانہ پیش کرتے ہوئے فیوض وبرکات حاصل کئے اور مزارات پر  احترام کےروایتی طریقہ پر عمل کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی ضلع ترقیاتی کمشنر اس علاقے کے قدرتی حسن اور جاذب نظر دلکش نظاروں  سے بہت متاثر ہوئے اور ڈوڈہ سنکھ پہاڑی کی چوٹی سے دوربین کے ذریعے پورے پونچھ کا نظارہ کیا انہوں نے ٹورسٹ کے سی ای او کو ہدایت کی کہ وہ علاقے میں سیاحتی انفراسٹرکچر کو ترقی دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح اس جگہ کا دورہ کر سکیں اور قدرتی حسن سے لطف اندوز ہو سکیں تاکہ اس کے عوض میں مقامی لوگوں کے روزگار میں اضافہ ہو اسی اثنا متعدد وفود سے ملاقاتیں ہوئی اور مقامی لوگوں کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف مسائل پر توجہ دی جن میں سائکلو تا سلونیا روڈ، سلونیا تا گلی روڈ کی تعمیر، پنڈی کے علاقے میں صحت عامہ کے مراکز کی بحالی، جندرولہ میں پانی کی قلت، روشنی کی بلا تعطل فراہمی شامل ہیں۔ اور سرحدی علاقے میں طبی عملے کی دستیابی
ڈپٹی کمشنر نے عوامی مسائل تحمل سے سننے کے بعد متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے کو دیکھ کر ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔
مجموعی طور پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دورے کا بنیادی مقصد عرس کے تہوار کی کامیابی کو یقینی بنانا اور علاقے کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنا ہے .انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتظامیہ کی کوششوں سے مقامی کمیونٹی کو فائدہ پہنچے گا اور سیاحت کو فروغ ملے گا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا