کہا جلد بائی پاس سڑک کا کام کیا جائے گا
l
پونچھ// ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے گزشتہ شام راجہ سکھ دیوو سنگھ جی ضلع صدر ہسپتال پونچھ کے گردونواح کا دورہ کیا یہاں پر ہسپتال کے سامنے لگنے والے جام سے عوام کو ہونے والی پریشانی کا جائزہ لیا ۔واضح رہے کہ لازوال نے کئی مرتبہ اس مسئلے کو منظر عام پر لایا تھا کہ ضلع صدر ہسپتال پونچھ کے سامنے اکثر جام لگ جاتا ہے اور اس جام کی وجہ سے نہ صرف بیماروں کو ہسپتال پہنچنے میں پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑتا ہے بلکہ عام راہگیر بھی اس جام میں پھنس جاتے ہیں اور انھیں بھی پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑتا ہے انہی باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے یہاں کا دورہ کیا اور سڑک پر لگنے والے جام کے متعلق تفصیلی جائزہ لیا ۔انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی یہاں ایک بائی پاس سڑک بنا دی جائے گی، سڑک کا کام شروع ہو چکا ہے لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر کام بند پڑا ہے جسے جلد شروع کروانے کی کوششیں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں پولیس کانسٹیبل بھی تعینات کیے جائیں گے جو یہاں لگنے والے جام پر نظر رکھیں گے اور اسے ہٹانے کے لئے کام کریں گے۔