ڈپٹی میئر جموں بلدیو سنگھ بلوریا نے گنگیال میں فٹ پاتھ اور گرین سٹرپ ڈیولپمنٹ کا سنگ بنیاد رکھا

0
0

کہانہ صرف اپنے وارڈ بلکہ پورے جموں میں لوگوں کے ہر مسئلہ کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہوں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈپٹی میئر جموں بلدیو سنگھ بلوریا نے آر ایس پورہ جموں جنوبی حلقہ کے اندر وارڈ 56، گنگیال میں نیشنل گرین سٹرپ پروگرام کے تحت 9 کروڑ روپے کی لاگت سے فٹ پاتھ اور گرین سٹرپ ڈیولپمنٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ وہیںپروجیکٹ کے آغاز میں ضلع صدر ریکھا مہاجن کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکمے کے افسران کی موجودگی کا مشاہدہ کیا گیا، جو ان اہم ترقیاتی اقدامات کو شروع کرنے کے لیے ڈپٹی میئر کے ساتھ تھے۔ تاہم ان ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جلسہ عام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے جموں کے ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا نے کہا کہ اس پرجوش منصوبے کا مقصد وارڈ 56، گنگیال اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فٹ پاتھ اور سبز پٹی کی ترقی نیشنل گرین سٹرپ پروگرام کے اہم اہداف کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے، جو شہری علاقوں کی خوبصورتی اور سبزہ کاری میں معاون ہے۔ ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا نے وارڈ 56 کے شہریوں کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور جدید شہری منصوبہ بندی میں پائیدار ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈپٹی میئر نے کہا کہ ایک مقامی نمائندہ کی حیثیت سے وہ نہ صرف اپنے وارڈ بلکہ پورے جموں میں لوگوں کے ہر مسئلہ کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ پروجیکٹ جموں کو مزید زندہ اور سرسبز شہر بنانے کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا