کہا کہ یہ مقامی لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پورا ہو گیا ہے
لازوال ڈیسک
جموں// ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا نے آر ایس پورہ جموں جنوبی حلقہ کے جوالا جی کالونی وارڈ 56 گنگیال میں گلی اور ڈرین کے تعمیراتی کام کا آغاز کیا۔ یہ ترقیاتی کام جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) کی نگرانی میں انجام دیا جائے گا۔ اس موقع پر جموں کے ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا نے کہا کہ یہ مقامی لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پورا ہو گیا ہے۔ ڈپٹی میئر نے کہا کہ جوالا جی کالونی میں پہلے نصب کیا گیا ٹرانسفارمر کم گنجائش کا تھا جس کی جگہ نیا ٹرانسفارمر لگا دیا گیا اور اس سے علاقے میں کم وولٹیج اور بجلی کے اتار چڑھاؤ کا مسئلہ حل ہو گیا۔ اس کے بعد علاقے میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرتے ہوئے پانی کے پائپ بچھانے کا کام کیا گیا جس کے بعد آج یہاں نالی اور گلی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی میئر نے کہا کہ اس علاقہ میں ترقیاتی کام مرحلہ وار حل کئے گئے ہیں اور اب اس علاقہ میں بجلی، پانی اور سڑکوں جیسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جموں کے ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ گنگیال اور ایکتا وہار کے لوگوں کی طرف سے دی گئی محبت کے لیے ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے۔۔