ڈویژنل کمشنر نے شری شیو کھوڑی شرائن بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی

0
0

مجوزہ ترقیاتی کاموں اور آئندہ مہا شیوراتری میلے کے انتظامات کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں/ ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار، جو شری شیو کھوڑی شرائن بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے آج یہاں شری شیو کھوڑی شرائن بورڈ کی میٹنگ کی صدارت کی اورستھان پر منعقد ہونے والے مہا شیو راتری میلے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وہیں میٹنگ میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر، شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ، انشول گرگ، ڈپٹی کمشنر، ریاسی ،وی سی ایس ایس کے ایس بی، ویش پال مہاجن، ڈائرکٹر ٹورازم وویکانند رائے، ایس ایس پی ریاسی، موہتا شرما، ایس ایس کے ایس بی، پی ڈی ڈی کے افسران نے شرکت کی۔
شروع میں، ڈویژنل کمشنر نے شری شیو کھوڑی مندر کی ترقی کی تفصیلات طلب کیں اور اس کے لیے کاموں کی تجویز پیش کی۔اس دوارن ڈویژن کمشنر کو پچھلے سالوں میں آنے والے شر دھالوں کی تعداد کے تقابلی اعداد و شمار، پویتر ستھان ترقی کے لیے مجوزہ سرگرمیوں، پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے زیر تکمیل ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔اس کے علاوہ کمشنر کو یاتریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایس ایس کے ایس بی کے نئے اقدامات اور آنے والے مہا شیوراتری میلے کے لیے مجوزہ سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔مہا شیوراتری میلے کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے، ڈویژنل کمشنر نے ڈپٹی کمشنر ریاسی اور ایس ایس پی ریاسی کو مندر میںشردھالوں کے لیے ایک یادگار روحانی تجربہ کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا