ڈویژنل کمشنر جموں نے سالانہ جھیری میلہ کے انتظامات کا جائزہ لیا

0
0

تمام متعلقہ محکمہ جات کو ضروری ہدایات ، ٹریفک انتظامات کا بھی معائنہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں// ڈویژنل کمشنر جموں، رمیش کمار نے آج یہاں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں سالانہ جھیری میلہ 2023 کے لیے مختلف محکموں کی طرف سے کیے جا رہے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں جن انتظامات پر بحث کی گئی ان میں بنیادی طور پر صفائی، بلاتعطل بجلی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا، حفاظتی انتظامات، راشن کا مناسب ذخیرہ، صحت کی سہولیات کی فراہمی، موبائل ٹوائلٹس، عقیدت مندوں کے لیے رہائش، مقام پر فائر ٹینڈرز کی تعیناتی شامل تھی۔وہیںڈیژنل کمشنر نے جھیری میلہ کے دوران اور اردگرد کے علاقے میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے پر زور دیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ مندر اور اس کے ارد گرد کوڑے دان رکھیں۔آر اینڈ بی ڈیپارٹمنٹ کو میلے کے آغاز سے پہلے جھیری تک اپروچ سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ اور اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنے کو کہا گیا۔ جل شکتی محکمہ سے کہا گیا کہ وہ لنگر سائٹس پر پانی کے اضافی ٹینکوں کے ساتھ بلا تعطل پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔انہوں نے لائن ڈپارٹمنٹس کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے محکمانہ اسٹالز لگائیں تاکہ کسانوں میں حکومتی اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلائی جا سکے۔ثقافتی پروگراموں کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے، ڈویژنل کمشنرنے سکریٹری جے کے اے اے سی ایل اور ڈائریکٹر ٹورازم کو اس کے لیے تمام ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ڈویژنل کمشنر نے ٹریفک کے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ میلے سے پہلے ٹریفک کی ہموار روانی کے لیے ٹریفک مینجمنٹ پلان مرتب کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا