آتشزدگی کے واقعے کے دوران کی جانی والی ہنگامی کارروائی کی لائیو موک ڈرل بھی پیش کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ایکو واریر کلب نے ریڈ کراس کلب، ڈوگرہ ڈگری کالج بڑی برہمنہ کے تعاون سے آگ کی تباہی پر خصوصی توجہ کے ساتھ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ایک بیداری لیکچر اور موک ڈرل کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا انعقاد فائر اینڈ ایمرجنسی اسٹیشن، بڑی برہمنہ کے خصوصی تعاون سے کیا گیا تھا۔وہیں تقریب کی مہمان خصوصی ڈوگرہ ڈگری کالج کی پرنسپل ڈاکٹر بیلا ٹھاکر تھیں۔ اس دوران ریسورس پرسن جے آر ایس جسروٹیا، انچارج فائر اینڈ ایمرجنسی اسٹیشن، بڑی برہمنہ اورفائر اینڈ ایمرجنسی اسٹیشن کے دیگر ٹیم کے ارکان تھے۔
تاہم پروگرام کا آغاز معززین نے چراغاں کرکے کیا۔اس موقع پر استقبالیہ خطبہ پلک گپتا، کنوینر ایکو واریر کلب نے دیا۔وہیں ریسورس پرسن جے آر ایس جسروٹیا، انچارج فائر اینڈ ایمرجنسی اسٹیشن، بڑی برہمنہ نے ہنگامی کارروائی کے بارے میں معلوماتی پریزنٹیشن دی جو کہ آگ کی ایمرجنسی کے وقت فوری طور پر کی جانی چاہیے۔ انہوں نے طلباء کو ان نکات اور تکنیکوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا جن کا استعمال کیا جانا چاہئے جس کے ذریعے آگ کی وجہ کو روکا جاسکتا ہے یا اس پر قابو پایا جاسکتا ہے جب تک کہ فائر اور ایمرجنسی ٹیم جائے وقوعہ تک نہ پہنچ جائے۔
وہیںجسروٹیانے طلباء کو آگ کی تباہی اور آگ کی اقسام کے بارے میں تکنیکی اور نظریاتی معلومات فراہم کی ۔انہوں نے ہنگامی کارروائی کی لائیو موک ڈرل بھی پیش کی جو کہ آتشزدگی کے واقعے کے وقت کی جانی چاہیے۔ انہوں نے ان آلات اور سازوسامان کا لائیو شو پیش کیا جو وہ عملی حالات میں استعمال کرتے ہیں جو وہ آتشزدگی کے واقعات سے متعلق ہوتے ہیں۔ انہوں نے طلباء کو آگ بجھانے والے آلات کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔