انتخابی انچارج جی۔ کشن ریڈی نے کہا یہ جائننگ نہیں، جادو ہے!
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتخابی انچارج اور مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کی موجودگی میں بدھ کو ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن کے جنرل سکریٹری (معتمہِ عمومی)ہری دت شیشو دیگر عہدی داروں سمیت بی جے پی میں شامل ہو گئے جن کامرکزی وزیروبھاجپاکے جموںوکشمیرچناوی مہم انچارج جی کشن ریڈی نے والہانہ استقبال کرتے ہوئے کہاکہ یہ جائننگ نہیں بلکہ جادوہے اوربھاجپاکی ایک بڑی کامیابی ہے۔
جی کشن ریڈی کے علاوہ بی جے پی کے کارگزار صدر ست شرما، سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ، راجیہ سبھا ممبر انجینئر غلام علی کھٹانہ اور میڈیا سینٹر کے انچارج ارون گپتا نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا استقبال کیا۔
ریڈی نے اس موقع پر پارٹی میں شامل ہونے والوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یہ جائننگ نہیں بلکہ بی جے پی کے لئے جادو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈوگرہ سوآبھیمان سنگٹھن جو کہ جموں کے مفادات کی آواز اٹھاتا رہا ہے، اب بی جے پی میں شامل ہو چکا ہے اور اس کا فائدہ اسمبلی انتخابات میں صاف نظر آئے گا۔کارگزار صدر ست شرما اور سابق نائب وزیر اعلیٰ نرمل سنگھ نے بھی ڈوگرہ سوآبھیمان سنگٹھن کے عہدے داروں کا بی جے پی میں خیرمقدم کیا۔
ڈاکٹر ہری دت ششو، جنرل سیکرٹری ڈوگرا سوابھیمان سنگھٹھن پارٹی کے ہمراہ بھارتیہ جنتاپارٹی میں شمولیت اختیارکرنے والوں میں راجیش شرما انچارج سْچیت گڑھ، سی ڈبلیو سی ممبر ڈوگرا سوابھیمان سنگھٹھن پارٹی، منندر سنگھ سیکرٹری اودھم پور، سْرجیت کمار بھگت سابق صدر میونسپل کمیٹی ناگری کٹھوعہ، کٹھوعہ سیکرٹری، راکیش کمار شرما کٹھوعہ، دھیان سنگھ جی انچارج نگروٹا، سی ڈبلیو سی ممبر، یوگ راج شرما، سی ڈبلیو سی ممبر ہیرا نگر، مہیپال شرما کٹھوعہ، آشیشر شرما یوتھ لیڈر جموں، جھانوی گپتا یوتھ لیڈر خواتین سیل ڈوگرا سوابھیمان سنگھٹھن پارٹی، وکرم سنگھ اندوترا، سی ڈبلیو سی ممبر کٹھوعہ، بلونت سنگھ منڈلا سی ڈبلیو سی ممبر انچارج بارڈر بیلٹ اَرنیہ، رمیش چندر، سیکرٹری کسان سیل، اور تعلیم دان، وکلاء ، کسان اور یوتھ لیڈر، مقامی تاجران کے حامیوں میں شامل ہیں۔