ڈوڈہ کے بھنگھرو گندو میں بس پسی کی زد میں آگئی،دو افراد ہلاک، ایک زخمی

0
0

ڈوڈہ کے بھنگھرو گندو میں بس پسی کی زد میں آگئی،دو افراد ہلاک، ایک زخمی

لازوال ڈیسک

 جموں// ڈوڈہ ضلع کے بھنگھرو گندوہ گاؤں میں اتوار کو ایک بس پر مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق بس گواری گندوہ سے جموں جا رہی تھی کہ بھنگھرو گندوہ کے قریب پسی کی زد میں آ گئی۔

اس واقعے میں تین افراد پھنس گئے جس کے فوراً بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا بعد میں انہیں علاج کے لیے ایس ڈی ایچ گندوہ منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔وہیں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عامر سہیل ولد عبدالقیوم ساکنہ کاہرہ اور مدثر علی ولد نثار احمد ساکنہ ہلور چھنگا کے نام سے ہوئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا