ڈوڈہ پولیس نے بھدرواہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا

0
0

منظور سمسھال
ڈوڈہ ؍ڈوڈہ پولیس نے بھدرواہ میں ایک بوٹلیگر کو اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیر قانونی شراب کے ساتھ گرفتار کیا۔ تفصیلات دیتے ہوئے ڈوڈہ پولیس نے بتایا کہ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک رام پرساد ولد سورم چند ساکنہ چنچورہ چنتا بھدرواہ غیر قانونی شراب فروخت کرنے کا عادی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ وہ غیر قانونی شراب لے کر شراب بیچنے کے مقصد سے چنتا بھدرواہ کی طرف بڑھ رہا تھا اس اطلاع کی وصولی کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس چوکی بھلڑہ (بھاد) کی ایک پولیس پارٹی نے پی ایس آئی بھوپندر سنگھ کی سربراہی میں انچارج پولیس چوکی بھلڑہ نے اسے بلوتے بھدرواہ سے گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے یوٹی اسپیشل وہسکی کی (37) بوتلیں برآمد کی گئیں۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بھدرواہ میں متعلقہ دفعہ کے تحت ایف آئی آر نمبر 03/2023 درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا