چیئر مین ڈی ڈی سی دھننتر سنگھ نے لہرایا قومی پرچم
منظور سمسھال
جموں//یوم آزادی 2024 کی تقریب ضلع میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ جبکہ ڈوڈہ ایک اہم تقریب اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں منعقد ہوئی جہاں ڈی ڈی سی چیئرمین ڈوڈہ،دھننتر سنگھ مہمان خصوصی تھے ۔جنہوں نے ڈی سی ڈوڈہ، شری ہرویندر سنگھآئی اے ایس اور ایس ایس پی ڈوڈہ شری جاوید اقبال جے کے پی ایس کے ہمراہ پرچم کشائی کی ۔جبکہ مارچ پاسٹ کو سلام پریڈ کی کمانڈ ڈی وائی ایس پی وسیم محمودجے کے پی ایس، ایس ڈی پی او بھدرواہ نے کی جس میں ضلع پولیس کے دستے، آئی آر، ایس ایس بی ساتویں بی این، لیڈی دستہ، ڈی پی ایل ڈوڈہ کا پولیس بینڈ، فاریسٹ پروٹیکشن فورس، این سی سی کیڈٹس اور ڈوڈہ کے مختلف اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔
وہیں مارچ پاسٹ کے بعدا سکول کے بچوں اور دیگر فنکاروں نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ اس تقریب میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں پولیس، آرمی، سی اے پی ایف، اور سول انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔وہیں جشن نے ایک بڑی بھیڑ کو اپنی طرف متوجہ کیا، سبھی 78 ویں یوم آزادی کی یاد منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ جبکہ بھدرواہ، ٹھاٹھری ، گندو اور ضلع کے بلاک، تحصیل، پنچایت سطح کے دیگر مقامات پر بھی جشن آزادی2024 کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔