ڈوڈہ میں آل انڈیا غفران میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ جاریڈوڈہ میں آل انڈیا غفران میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ جاریکل 72ٹیمیں کر رہی ہیں شرکت،چودہ سالہ بچے کی یاد میں ہوتا ہے ہربار ٹورنامنٹ

0
0

لازوال ڈیسک
ڈوڈہ//سپورٹس سٹیڈیم ڈوڈہ میں ینگ سٹار کرکٹ کلب ڈوڈہ کی طرف سے جاری آل انڈیا غفران میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ چمپین شپ 2018کی وجہ سے پورے ڈوڈہ صدر مقام میں چاروں طرف سے رونق نظر آرہی ہے ٹورنامنٹ میں رواں برس کل 72ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں چناب ویلی کے تینوں اضلاع ڈوڈہ رام بن کشتواڑ کے علاوہ بیرونی ڈوڈہ، اُدھمپور، پونچھ ،جموںتوی، کشمیر وادی اور بیرونی ریاست چھتیس گڑھ، دہلی، ہریانہ، یوپی، مہاراشٹرا، بنگال، بہار سے ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، سنیچروار سے شروع ہوئے اس ٹورنامنٹ میں پہلے مرحلہ میں چھتیس گڑھ ، اُدھمپور ، رام بن ، ڈوڈہ، ٹھاٹھری ، طراو¿ن، اکرم آباد کی ٹیموں نے میچ کھیلے ہیں ، غفران میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ جو ایک چودہ سالہ بچے غفران کی یاد میں ہرسال منعقدکیا جاتا ہے جو ایک حادثہ میں 2005میں فوت ہوا تھا ٹورنامنٹ میں تیسرے ایمپائر کے علاوہ سماجی رابطہ پر ٹورنامنٹ کا حال جاننے کے لئے ایک خصوصی اپلیکیشن ینگ سٹار کرکٹ کلب ڈوڈہ کے نام سے تیار کی گئی ہے قابل ذکر بات ہے کہ اس ٹورنامنٹ نے ڈوڈہ میں ایک میلے کی شکل اختیار کی ہے اور اب تک بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑیوں سمیت بنگلہ دیش و افغانستان کی کرکٹ ٹیموں نے شرکت کی ہے اور نہ صرف ریاست بلکہ بیرونی ریاست کے کھلاڑیوں میں اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے بے تاب ہوتے ہیں اور اس ٹورنامنٹ کا حصہ بنے پر فخر محسوس کرتے ہیں وہیں اس ٹورنامنٹ سے ڈوڈہ خطہ میں سیاحت ، بھائی چارہ تعمیر و ترقی کو بھی فروغ ملتا ہے۔ تاہم کلب کے صلاح کار اشتیاق احمد دیو کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے ٹورنامنٹ کے لئے حکومتی اداروں کی طرف سے جس طرح کا مالی تعاون ہونا چاہئے تھا وہ نہیں مل رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا