ڈوڈہ میں آر بی ایس کے پروگرام کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا

0
0

سی ایم او ٹیموں کو مہم کو نچلی سطح تک لے جانے کی ہدایت
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ، ڈاکٹر ابو حامد زرگر نے آج ضلع میں راشٹریہ بال سوستھ کریاکرم (RBSK) پروگرام کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے ایک ورچوئل میٹنگ طلب کی۔ عمل درآمد کا جائزہ لیتے ہوئے، سی ایم او نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ ہر میڈیکل بلاک میں بچوں کی مختلف بیماریوں اور ان کے بروقت علاج کے لیے مکمل اور بڑے پیمانے پر اسکریننگ کے لیے اپنی ٹیموں کو فعال کریں۔ضلع میں رپورٹ ہونے والے خسرہ کے مشتبہ معاملات کے پیش نظر، سی ایم او نے آر بی ایس کے کی ٹیموں پر زور دیا کہ وہ اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز کا دورہ کرکے اسکول چھوڑنے والے بچوں کا پتہ لگائیں اور اس مہینے کی 20 تاریخ تک ڈیٹا جمع کریں اور اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کریں۔سی ایم او نے کہا کہ ڈوڈہ ضلع میں صحت کی دیکھ بھال کا مناسب انفراسٹرکچر ہے جو کہ عالمی امیونائزیشن پروگرام اور نگرانی کی سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لیے مقررہ ہدف کو حاصل کر سکتا ہے۔میٹنگ میں ضلع امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر ورشا شرما، ڈاکٹر جاوید احمد پارے، محمد شفیع اٹو کے علاوہ اسار، بھدرواہ، گندوہ، گھاٹ اور ٹھٹھری سے آر بی ایس کے ٹیم نے بھی ورچوئل موڈ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا