خطہ چناب کی سر زمین میں بھی عید میلاد النبی ؐمنائی گی
شاہ محمد ماگرے
کاہراہ؍؍عید میلاد النبی صلی اللہ وسلم کی مناسبت سے ڈوڈہ بھدرواہ ٹھاٹھری بھلیسہ کے متعدد مقامات پر پرامن جلوس نکالے گئے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کرکے پرچم اسلام کی سربلندی و پورے عالم میں امن سلامتی و خوشحالی کے لئے دعا کی اور اسلامی پرچم لہرایا اور انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے۔خطہ چناب کی سر زمین میں بھی عید امیلاد النوی صلی اللہ علیہ السلام منائی گئی جب بھی ربیع الاول کا مہینہ آتا ہے تو خطہ چناب میں ایک بہت ہی خوبصورت انداز میں یہ عید میلادالنبیؐمنایا جاتی ہے جب کہ شہرو گام میں جلوس نکالتے جاتے ہیں اور اسکے بعد اسلامی جھنڈے کی سلامی دیتے ہیں اور بیان و نعت ہوتے ہیں یہ صبح 8 بجے سے لیکر ظہر کی نماز تک رہتا ہے اور آج بھی اسی طرح سے ایک خوبصورت انداز میں یہ عید میلادالنبی ؐمنا ئی گئی جس میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔