ڈوڈہ سڑک حادثے میں 2 نوجوان لقمہ اجل،

0
0

لازوال ویب ڈیسک

جموں//جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے سب ڈویژن گندوہ میں اس وقت غم کی لہر ڈور گئی جب درمیانی شب پیش آئے سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں دو نوجوان از جان جبکہ تین دیگر شدید طورپر زخمی ہوگئے۔

https://doda.nic.in/
ذرائع نے بتایاکہ درمیانی شب ڈوڈہ کے سب ڈویژن گندوہ میں ایک ٹاٹا موبائیل کو حادژہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرار دیا۔متوفین کی شناخت شکیل احمد اور صیام احمد کے بطورکی گئی ہے۔ حادثے میں زخمی ہوئے مزید تین افراد کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ ریفرکیا گیا۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا