یواین آئی
سرینگر؍؍جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں منگل کے روز گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون از جان جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے۔اطلاعات کے مطابق منگل کے روز پل ڈوڈہ کے نزدیک ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس وجہ سے اس میں سوار پانچ افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ایک خاتون کو مردہ قرار دیا۔متوفی خاتون کی شناخت پائل دیوی زوجہ سندیپ سنگھ کے بطور ہوئی ہے۔زخمیوں کی پہچان سندیپ سنگھ ، سنتوش دیوی زوجہ وکی ساکن جموں ، ارندیپ ولد راجندر سنگھ ، پریانشی دیوی دختر سندیپ سنگھ کے بطورکی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔