ڈوڈہ دیسہ کپرن ویری ناگ سڑک ریاست میں معشیت کے لئے ریڑھ کی ہڈی: عبدالمجید وانی

0
0

لازوال ڈیسک
ڈوڈہ//ڈوڈہ دیسہ کپرن ویری ناگ سڑک کو ریاست میں معشیت کے لئے ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے فوری تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے سابق ریاستی وزیر اور جموں کشمیر پردیس کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالمجید وانی نے کہا ہے کہ یہ مطالبہ گذشتہ ساٹھ برس سے ہورہا ہے جب ریاست میں کئی سڑکوں کی تعمیر کا تصور بھی نہ تھا۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے وانی نے کہا مرکز میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت میں UPA-2اور ریاست میں نیشنل کانفرنس ۔کانگریس مخلوط سرکار کے دوران اُنہوں نے بٹوت ڈوڈہ قومی شاہراہ کے بگلہار پن بجلی ڈیم کی تعمیر سے خطرات کے پیش نظر ڈوڈہ کھلینی مرمت سدھمادیو سڑک مع ٹنل کی منظور ی کرائی تھی جس پر اب تک کام جاری نہ ہوا جبکہ ڈوڈہ دیسہ کپرن سڑک کا ہوائی سروے اور فائیل بھی دہلی میں روڈ اینڈ سرفیس وزارت میں موجود ہے اور یہ شاہراہ متبادل شاہراہ کے طور بھی استعمال ہوسکتی ہے بالخصوص موسم گرما میں امرناتھ یاترہ و دیگر وجوہات کی بنا پر جموں سری نگر قومی شاہراہ پر دباو¿ کم کرنے کے لئے ڈوڈہ دیسہ کپرن سڑک بھدرواہ چھتر گلہ کٹھوعہ سے مسافروں کو آسانی ہوگی اور ڈوڈہ ضلع گرمائی راجدھانی کے لئے آسانی راستہ بنے گا اور سیاحت و دیگر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور دیسہ وادی بھی دُنیا کے نقشہ میں اُبھر کر آئے گی۔ عبدالمجید وانی نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی صاحبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مرحوم مفتی محمد سعید کے اس خواب کو بھی پورا کریں جس کا وعدہ اُنہوں نے سال 2005میں بھدرواہ میں کالج کے سالانہ جلسہ کے دوران کیا تھا اور مغل روڈ کی تعمیر کے دوران بھی اُنہوں نے متعد بار ڈوڈہ دیسہ کپرن سڑک کا ذکر کیا تھا اور اگربٹوت ڈوڈہ سڑک کو نقصان ہوا جو اس وقت تباہی کے دھانے پر ہے تو ایسے میں ضلع ڈوڈہ و ضلع کشتواڑ کو جموں کے لئے سدھما دیو مرمت ٹنل ہی واحد ذریعہ ہے اور گرمائی دارالحکومت کے لئے کپرن سڑک ہی واحد متبادل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا