مقامی نوجوانوں نے سی آر پی ایف کی سراہنا کی
شاہ ہلال
اننت ناگ؍؍ 164 بٹالین سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کی جانب سے سموار کو ایک کرکٹ میچ کا اہتمام کیاگیا جو اسپورٹس اسٹیڈیم ڈورو شاہ آباد میں سلطان وریرز ڈورو اور فلائنگ ایگلز زملگام کے درمیان کھیلا گیا۔میچ کا افتتاح مقامی لوگوں کے ہاتھوں سے کیاگیا۔ اس موقعہ پر 2آئی سی مرلی کرشنن، او سی ڈورو انچارج انسپیکٹر دنیش کمار مینا، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے آفیسران کے علاوہ سابق سرپنچ، بشیر احمد پڈر و علی محمد بھی موجود تھے۔جبکہ میچ کو دیکھنے کیلئے نوجوانوں کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔
سلطان وریرز ڈورو نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے 12 اوؤر میں 123 رن بنائے جبکہ فلائنگ ایگلز زملگام نے 10 اوؤر میں ہی میچ کو اپنے نام کردیا۔اس موقعہ پر دونوں ٹیموں کے کھلاڈیوں کو میڈل سے نوازا گیا جبکہ 164 بٹالین سی آر پی ایف نے دونوں ٹیموں میں سپورٹس کٹس بھی تقسیم کئے جس پر نوجوان کھلاڑیوں نے سی آر پی ایف کی کافی سراہنا کی۔2آئی سی مرلی کرشنن نے کہا کہ آج کے اس میچ کا مقصد کھیلوں کی سطح کو بلند کرنا اور خطے میں ایتھلیٹزم کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قدم ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور نچلی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کو واضح کرتا ہے۔جبکہ مقامی نوجوانوں نے سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسطرح کے ٹورنامنٹ منعقد ہونے چاہے تاکہ یہاں کے نوجوانوں میں چھپے ٹلینٹ باہر آئے ساتھ انہوں نے کہا کہ اسطرح کے ٹورنامنٹ منعقد کرنے سے نوجوان منشیات اور دیگر برائیوں سے دور رہ کر زیادہ سے زیادہ کھیل کود کی طرف راغب ہوجائے گے۔