بابر فاروق
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے علاقہ ڈنگڈورو میں زیرِ تعمیر ایک ہزار میگاواٹ پن بجلی پروجیکٹ میں کام کر رہے تین افراد زخمی ہوئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک نجی گاڑی زیرِ نمبر UP14BZ0059 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی جس کے نتیجے میں پروجیکٹ میں کام کر رہے تین افراد زخمی ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں و پروجیکٹ میں کام کر رہے دیگر مزدوروں نے بچاؤ کاروائی عمل میں لائی اور تینوں افراد کو زخمی حالت میں پروجیکٹ کی ہیلتھ ڈسپنسری میں منتقل کیا جہاں ان کو ابتدائی علاج فراہم کرنے کے بعد ضلع ہسپتال کشتواڑ بذریعہ ایمبولینس منتقل کیا گیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت فاروق احمد ولد محمد رمضان لون ساکنہ پتمہال پلماڑ، شاکر حسین ولد عبدل غنی ساکنہ ڈنگڈورو دچھن و پرویز احمد ولد مختہ شیخ ساکنہ ڈنگڈورو دچھن کے طور پر ہوئی۔ ضلع ہسپتال کشتواڑ میں علاج فراہم کرنے کے بعد شاکر حسین و پرویز احمد کو مزید علا8 و معالجہ کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا جبکہ فاروق احمد ضلع ہسپتال کشتواڑ میں زیرِ علاج ہے۔ کشتواڑ پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری کر دی ہے۔