ڈنسال میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے جلوس برآمد ،کثیر تعداد میں عوام الناس نے کی شمولیت

0
0

ایم شفیع رضوی
ڈنسال // عید میلاد النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کی مناسبت سے ڈنسال کے مختلف علاقوں میں جلوس محمدی کا انعقاد کیا گیا جو الگ الگ علاقوں سے گزرتے ہوئے جیسے تاڑا، جناکھہ کنیالہ، بڑسوہ، ارلانی، چھڑالی، سلیوٹہ، وغیرہ سے جامعہ مظہرِ نور لور بڑسوہ میں جمع ہو کر وہاں سے ہر سال کی طرح مرکزی جلوس کی شکل میں جامع مسجد تاج الشریعہ ڈنسال کی طرف روانہ ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان مصطفی پیدل اور گاڑیوں پر جھنڈے لہراتے ہوئے عقیدت و محبت میں جھومتے ہوئے کم و بیش 12 کیلو میٹر کا سفر طے کرتے ہوئے ڈنسال بازار میں داخل ہوئے جہاں پر تحصیلدار ڈنسال و ایس ایچ او ڈنسال و مرکزی میلاد النبی کمیٹی تحصیل ڈنسال نے تمام عاشقان مصطفی کا پر جوش استقبال کیا وہاں سے یہ عالیشان جلوس جامع مسجد تاج الشریعہ ڈنسال کے وسیع و عریض صحن میں علمائے اہل سنت کے بیانات خطابات وعظ و نصیحت نیز شعراء اہل سنت کی نعت منقبت کی کڑیوں سے گزرتے ہوئے آخر میں نماز ظہر کے بعد اختتامی دعاؤں پر پائے تکمیل کو پہنچا دعا کے بعد تمام عاشقان مصطفی کے لئے لنگر کا معقول انتظام جامع مسجد تاج الشریعہ ڈنسال کی انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے کیا گیا آخر میں انجمن علمائے اہلسنت تحصیل ڈنسال کے ذمہ داران نے تمام عاشقان مصطفی کا خصوصی طور پر تمام علمائے ائمہ طلبہ و مدرسین مدارس اسلامیہ و مرکزی میلاد النبی کمیٹی تحصیل ڈنسال کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا