ڈمپل نے ریاسی بند کال پر ریلی کی قیادت کی

0
0

ریاسی میں مندر کو نقصان پہنچانے والوں کی گرفتاری مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
مشن اسٹیٹ ہڈ جموں کشمیر نے امپھلا جانی پور ہائی کورٹ روڈ پر ایک زبردست احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کچھ دیر کے لیے ٹریفک بند رکھا۔ جبکہ یہ احتجاج ان شرپسندوں کے خلاف کیا گیا جنہوں نے شیو مندر کی توڑ پھوڑ، بھگوان شیو لنگ کو نقصان پہنچایا، مندر میں مورتیوں کو نقصان دیا۔تاہم اس سلسلہ میں بڑی تعداد میں شیو بھگت، تمام مذاہب کے لوگ، تاجر احتجاجی ریلی میں شامل ہوئے۔وہیں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سنیل ڈمپل نے شیو مندر کی توڑ پھوڑ اور شیولنگ کو نقصان پہنچانے کے خلاف ریاسی بند کال کی مکمل حمایت کی۔ڈمپل نے بھگوان شیولنگ اور مندر کی مورتیوں کو نقصان پہنچانے والے مجرموں کو گرفتار نہ کرنے کی صورت میں جموں بند کی کال دینے کی دھمکی دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا