کہافوری طور پر کارپوریشنز، پنچایتوں، لوکل باڈیز کے انتخابات کروائے جائیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سنیل ڈمپل صدر مشن سٹیٹ ہڈ نے جموں و کشمیر میں جمہوریت کی بحالی کے لیے جموں و کشمیر میں انتخابات کے انعقاد کے لیے سخت احتجاج کیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی خوفزدہ ہے اور جموں و کشمیر میں تمام ادارہ جاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔وہیںمظاہرین سے بات کرتے ہوئے سنیل ڈمپل نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی جے ایم سی، ایس ایم سی کارپوریشن پنچایت، بلدیاتی اداروں، جموں و کشمیر کے تمام انتخابات سے خوفزدہ اور بھاگ رہی ہے۔انہوں نے انتخابات کو ملتوی کرنے کا الزام لگایا۔اس موقع پرڈمپل نے الیکشن سے قبل جموں و کشمیر ریاست کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے فوری کارپوریشنز، بلدیاتی اداروں اور پنچایتی انتخابات کا مطالبہ کیا کیونکہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔
ا